” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

شاہین آفرید ی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا ” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!