ار سی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

ار سی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ۔ عمر ایسوسی ایٹ اور کریسنٹ بیرننگٹن ایسوسی ایٹ کی مسلسل دوسری کامیابی۔

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں عمر ایسوسی ایٹ نے ٹو پ لنک کو 40 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

ٹو پ لنک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اسد الحق نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 52،غلاماشرف نے34 ، زوھیب ادریس نے 22 اورمحمد ازان نے 20 رنز بنائے عادل معیز نے 3 اور محمد طہہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 161 رنز بنا لئے۔

دانش عزیز نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 57، ہر یر شا ہد نے 52 ، سیف علی نے 30 رنز بنائے۔نیقا ب شفیق نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ار ایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ دبی ہا کس نے ہر پل تازہ چاے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ہر پل تازہ چاے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 241 رنز بنائے۔

شہر یار اظہر نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 67 ، عبدل حننا ن نے 57، شعیب احمد نے 54 ، عبدل رافع نے 30 رنز بنائے۔نعمت خان اور آفاق احمد نے 3-3 جبکہ ا کبر خان اور محمد و سیم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں دوبی ہاکس نے 4 وکٹوں پر 243 رنز بنا لئے ۔ آفاق احمد نے 8 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 70، عدیل خان نے 51، محمد و سیم اور ذیشان بنگش نے 43 اور 40 رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔نعمت خان آور آفاق احمد نے 3-3 جبکہ ا کبر خان اور محمد وسیم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گیے تیسرے میچ میں کریسنٹ بیرننگٹن ایسوسی ایٹ نے ذیڈ ایس انٹر پرائز ز کو 9 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ذیڈ ایس انٹر پرائز ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے ۔

محمد آصف نے 20 اور احد علی نے 17 رنز بنائے۔ عبداللہ ضیاء نے 3، فراز احمد خان، نہیال رشید اور سعد سخاوت نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں کریسنٹ بیرننگٹن ایسوسی ایٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 82 رنز بنا لئے۔علی اسعاق نے 41 اور عبدالرحمان نیازی نے 21 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔

 

 

error: Content is protected !!