نجم سیٹھی کی بابر اعظم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی.نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے اور آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے پر بھی مبارکباد دی۔

 

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کے اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا،بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں اور پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہیں

 

 

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں حارث رؤف، محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی مینز اور ویمن کی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی کے یہ ایوارڈز پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی دیں گے،

error: Content is protected !!