پیرس اولمپک گیمز، پاکستان ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے گا

پیرس اولمپک گیمز، پاکستان ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے گا

ارشد ندیم اور جہاں آراء نبی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے

محمد شفیق قومی دستے کے شیف ڈی مشن اور جاوید شمشاد لودھی ڈپٹی سی ڈی ایم ہوں گے

فرانس کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے 33 ویں اولمپک گیمز میں پاکستان کے سات کھلاڑی ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے

جن میں ایتھلیٹکس (جیولین تھرو) میں ارشد ندیم (کوالیفائیڈ) خواتین کی 100 میٹر ریس کیلئے فائقہ ریاض (یونیورسلٹی پلیس) جبکہ سلمان اقبال بٹ کوچ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ میڈیکل آفیسر ہوں گے

سوئمنگ کی 200 میٹر فری اسٹائل مینز میں محمد احمد درانی (یونیورسلٹی پلیس) اور خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آراء نبی(یونیورسلٹی پلیس) کے نام شامل ہیں

لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد علی خان ٹیم آفیشل ہوں گے شوٹنگ کی(25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل)میں غلام مصطفیٰ بشیر (کوالیفائیڈ) اور(10 میٹر ایئر پسٹل،

10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) کیلئے گلفام جوزف (کوالیفائڈ) جبکہ (10 میٹر ایئر پسٹل، 25 میٹر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) میں کشمالہ طارق (کوالیفائڈ) قومی دستے کی نمائندگی کریں گی

کرنل جنید علی ٹیم آفیشل اور جینیڈی سولوڈونیکو (Gennady Solodovnikov) کوچ کے فرائض انجام دیں گے پیرس اولمپک کیلئے محمد شفیق پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن (CDM) اور جاوید شمشاد لودھی ڈپٹی سی ڈی ایم ہوں گے

زینب شوکت ایڈمنسٹریٹو آفیشل،ڈاکٹر سید میثاق حسین رضوی چیف میڈیکل آفیسر / چیئر پی او اے میڈیکل کمیشن،فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے چانسری کاشف جمیل این او سی اولمپک اتاشی،

جبکہ رضوان احمد آئی او سی سرٹیفائیڈ سیف گارڈنگ ویلفیئر آفیسر ہوں گے ارشد ندیم اور جہانارا نبی 26 جولائی کو ہونے والی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچم بردار کے طور پر نمائندگی کریں گے

قومی دستے میں شامل کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 19 جولائی سے 24 جولائی تک مختلف گروپس میں پیرس کیلئے روانہ ہوں گے اور اپنے مقابلوں کے اختتام کے بعد مختلف گروپس میں واپس آئیں گے

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!