انگلش ٹور پر آسٹریلین ٹیم کو سخت حفاظتی اقدامات کا سامنا

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش ٹور پر آسٹریلین ٹیم کو سخت حفاظتی اقدامات کا سامنا رہے گا کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے کینگرو باؤلرز کو گیند چمکانے کیلئے سر،چہرے اور گردن کا پسینہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے جبکہ آئی سی سی کورونا وائرس کے دوران کھیلے جانے والے میچز میں لعاب کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے وضاحت کی ہے کہ یہ قانون طبی مشوروں کے تحت لاگو کیا گیا تاہم پلیئرز اپنے جسم کا پسینہ گیند پر استعمال کیلئے آزاد ہوں گے۔آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کا کہنا ہے کہ سرخ گیند کو چمکانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے جبکہ سفید گیند پر اس کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہوتی، نئی بال سے باؤلنگ شروع کرنے کے بعد گیند کو ممکنہ طور پر خشک رکھنا پڑتا ہے تاہم پریکٹس میچز کے دوران وہ اس کا کوئی حل تلاش کر لیں گے ۔

error: Content is protected !!