پی سی بی اورہائرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے انٹرورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 17تا22اکتوبر پشاورمیں کھیلاجائے گا
پشاور: پی سی بی اورہائرایجوکیشن کمیشن کےاشتراک سے انٹرورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 17تا 22 اکتوبر پشاور میں کھیلاجائےگا۔
زون بی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقادکیلئے اسلامیہ کالج پشاورکے ڈائریکٹرسپورٹس علی ہوتی کوارگنائزرسیکرٹری مقررکردیاگیا ہے۔
پول اے میں اسلامیہ کالج، یونیورسٹی اف پشاور، یونیورسٹی اف ایگریکلچر پشاور،یونیورسٹی انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور جبکہ پول بی میں سیکاس یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی،سٹی یونیورسٹی اور۔اقراء یونیورسٹی پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں۔
علی ہوتی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائرایجوکیشن۔کمیشن کےاشتراک سے انٹرورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا اور افتتاحی میچ 17 اکتوبرکو اسلامیہ کالج اوریونیورسٹی اف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کےمابین اسلامیہ کالج کے گراؤنڈ پرکھیلاجائےگا۔
18 اکتوبرکو پشاوریونیورسٹی گراؤنڈپریونیورسٹی اف پشاور اور ایگریکلچریونیورسٹی کےمابین ہوگا، 19 اکتوبرکو اسلامیہ کالج اور پشاوریونیورسٹی کےمابین ہوگا،ورڈ گراؤنڈ۔پر20اکتوپرکو یونیورسٹی اف پشاور اور
یونیورسٹی اف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کےدرمیان،21اکتوپرکو پشاوربورڈ کے گراؤنڈپریونیورسٹی اف انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور ایگریکلچرل یونیورسٹی کےدرمیان کھیلاجائےگا۔
اسی طرح پول بی میں 17اکتوبرکوبورڈ گراؤنڈپرسٹی یونیورسٹی اور اقراء یونیورسٹی کےمابین ہوگا۔18 اکتوبرکوسیکاس یونیورسٹی اورسٹی یونیورسٹی کےماپین جبکہ 19اکتوبرکوسیکاس یونیورسٹی اوراقراء یونیورسٹی کےڈرمیان میچ کھیلاجائے گا۔
پول اے اور۔پول بی کے ونرٹیم کےمابین فائنل میچ 22اکتوبرکو یونیورسٹی اف پشاورگراؤنڈپر کھیلاجائےگا۔اس ٹورنامنٹ کےلئے افیشلز ایمپائرزکااعلان کردیاگیاہے۔
ان میں مسعودافریدی، جمشیداقبال ، شہزاداحمدشاہ، غیورحسین،محمدفیاض،ارشداقبال، فخرعالم اورجعفرحسین شامل ہیں۔جبکہ سکورنگ کےفرائض ندیم اختر اور محمدشعیب کریں گے۔
ارگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری علی ہوتی نے کہاکہ اس میگاایونٹ کیلئے بہترین تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ اس ٹورنامنٹ کواحسن طریقے سے منعقدکریں۔