پشاور پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا کرکٹ لیگ ، مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

میڈیا کرکٹ لیگ ،پی پی سی زلمی اور پی پی سی درویش نے کامیابی حاصل کی

پشاور پریس کلب کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور اور آر ایم آئی کے تعاون سے جاری میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، پی پی سی زلمی اور پی پی سی درویش نے کامیابی حاصل کی

جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری لیگ کا پہلا میچ پی پی سی زلمی اور پی پی سی ایگلز کے مابین کھیلا گیا جس پی پی سی زلمی نے سترہ رنز سے کامیابی حاصل کی۔

زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور 97 رنز بنائے حمید اللہ نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 60رنز سکور کئے۔زوار نے 13رنز کی اننگز کھیلی۔زرشاد نے دو اور خالد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میںپی پی سی ایگلز نے اچھا مقابلہ کیالیکن میچ سترہ رنزسے ہارگئی۔رزاق نے 24،حسین نے 16 اور ظاہر شاہ شیرازی نے تیرہ رنز بنایے۔

زلمی کی جانب سے عصمت شاہ،حمید اللہ اور زوار نے ایک ایک کھلاذی کو آوٹ کیا۔مہمان خصوصی آر ایم آئی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر منصور علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ار ایم آئی مسلسل میڈیا کرکٹ لیگ کو منعقد کرنے میں اپنا کردار صرف اس لیے ادا کر رہا ہے

کہ صحافیوں کو بھی کھیلوں کے میدان میں لا کر صحتمندانہ مواقع مہیا کئے جائیں۔ بہترین آل راونڈ کارکردگی پر حمید اللہ کو مین آف دہ میچ ایوارڈدیا گیا اس موقع پر سپورٹس کمیٹی پشاور پریس کلب کے چیئرمین عابد حان بھی موجود تھے۔

دوسرامیچ پی پی سی درویش اور پی پی سی گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔درویش نے پہلے بیٹنگ کی۔اور پانچ اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنائے،

اعجاز آفریدی 33اور وصال یوسفزئی سولہ رنز پر ناٹ آوٹ رہے کہ گلیڈیٹرز کے کپتان نے رضاکارانہ طور پر میچ سے دستبرداری اختیار کی اور میچ درویش کی جیت پر ختم ہوگیا۔ظہیر بابر اور عابد خان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئ

تعارف: News Editor