34ویں نیشنل گیمز; ویمن رگبی کا فائنل واپڈا نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)

34ویں نیشنل گیمز کے چھٹے روز ویمن رگبی کا فائنل واپڈا نے جیت کر گولڈ میڈل آرمی نے سلور اور پنجاب نے برائونز میڈل حاصل کر لیا

 

جبکہ مرد کے رگبی کے مقابلوںمیں آرمی ٗ واپڈا ٗ ایچ ای سی ٗپنجاب اور ائیر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے چھٹے روز ویمن رگبی کا فائنل میچ واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے 12کے مقابلے میں 13گول سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا جبکہ آرمی نے

دوسری پوزیشن لے کر سلور اورپنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے برائونز میڈل جیت لیا جبکہگزشتہ روز مرد کے رگبی کے چھ مقابلے ہوئے پہلا آرمی اورسندھ کے درمیان کھیلا گیا جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں 44اسکور سے جبکہ دوسرا واپڈا اور ائیر فورس کے درمیاں ہوا

جو واپڈا نے 17کے مقابلے میں 26اسکور سے جبکہ تیسر ا میچ ایچ ای سی اور کے پی کے کے درمیان ہوا جو ایچ ای سی نے صفر کے مقابلے میں 24اسکور سے چوتھا میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا

جو پنجاب نے 7کے مقابلے میں 17اسکور سے پانچواں میچ آرمی اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں 7جبکہ آخری میچ ائیر فورس اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جو ائیر فورس نے 5کے مقابلے میں 12اسکور سے جیت لیا ۔

 

error: Content is protected !!