کویٹہ ; کھیلوں کو فروغ دیکر ہی ھسپتالوں کو ویران کیا جا سکتا ہے۔ نعمت اللہ ظہیر

 

منشیات کی حوصلہ شکنی کے لیے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لانا ضروری ہے چیئرمین کے۔ کے۔ایف کا افتتائی تقریب سے خطاب

چوتھا پروفیشنل چیلنج باکسنگ فائٹ نائٹ کا افتتاح، سردار سحر گل خان خلجی نے ربن کاٹ کر کیا کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، صدارتی تمغہ امتیاز، معروف عالمی شہرت یافتہ شخصیت ” نعمت اللہ ظہیر” نے کہا ہے کہ کھیل کے میدانوں کو اباد کر کے اسپتالوں کو ویران کیا جا سکتا ہے

 

اور کھیلوں کو فرق دیکر منشیات کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرت اہتمام چوتھا پروفیشنل چیلنج باکسنگ فائٹ نائٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔ خصوصا باکسنگ کے حوالے سے بلوچستان کو دنیا بھر میں روشناس اور وطن عزیز پاکستان کی نمائندگی اور اور عالمی چیمپین بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے۔ کے۔ ایف نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ہے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں ہر میدان میں سپورٹ کیا ہے۔ کے کے۔ ایف اپنا مشین جاری رکھے گی۔

 

دریں اثناء بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھا پروفیشنل چیلنج باکسنگ فائٹ نائٹ کا افتتاج ایوب سپورٹس کمپلیکس میں چیئرمین پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن سردار سحر گل خان خلجی نے ربن کاٹ کرکیا،ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر کے کھلاڑیوں کے درمیان دل چسپ اور کانٹے دار مقابلے ہوئے۔اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو بیلٹ اور اسناد دیئے گئے ۔

 

اس موقع پر صدر پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالغنی مینگل،جنرل سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی فنانس سیکرٹری عبداللہ رند وائس چیئرمین محمد یونس تاجک اور دیگر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کے درمیان مختلف ویٹ کے مقابلے ہوئے جن سے شائقین اور مہمانان خوب لطف اندوز ہوگئے،کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب میں سحر گل کا کہنا تھا

 

کہ بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے بہت اچھا ٹورنامنٹ کا انقعاد کیا جس سے نا صرف کوئٹہ بلکہ پورے پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لیا جوکہ کوئٹہ کے نوجوانوں کے لیئے خوش آئند بات ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں پر توجہ دیے۔ تاکہ نشہ سے دور رہے ہوں۔اور کھیلوں کی جانب ان کا رحجان ہو سکے۔

 

 

error: Content is protected !!