انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ اختتام پذیر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ اختتام پذیر

دبئی میں منعقدہ 4 روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ اختتام پذیر، پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں دیگر بورڈ سربراہان کو چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے وفود بھی پاکستان آکر یہاں جاری تعمیراتی کاموں اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ آئی سی سی بورڈ ممبران نے چیمپئِنز ٹرافی کا بجٹ بھی منظور کر رکھا ہے۔

دوسرہ جانب اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی، سکاٹ وینانک بطور نمائندہ فل ممبر کمیٹی میں شامل جبکہ سکاٹ ایڈورڈز بطور نمائندہ ایسوسی ایٹ کمیٹی کا حصہ بن گئے۔

آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، ڈاکٹر جان مکلین آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے چیئرمین آئی سی سی اور آزاد ڈائریکٹر کی تعیناتی 2 مرتبہ 3 سال تک کرنے کی سفارش بھی گئی جبکہ ویمنز کرکٹ فیوچر ٹور پروگرام 2029-2025 کی منظوری دی گئی۔

تعارف: News Editor