نیوزی لینڈ سے شکست، سری لنکا ون ڈے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کر سکا۔

 

نیوزی لینڈ سے شکست، سری لنکا ون ڈے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کر سکا۔

زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سے 5 ٹیمیں آئی سی سی رینکنگ میں 8 سے نیچے نمبر والی ہوں گی۔

آکلینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا کرکٹ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی نہ کر سکا۔نیوزی لینڈ سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست کے بعد سری لنکا آئی سی سی مینر ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست شرکت سے محروم ہو گیا،

 

سری لنکا کو آخری 5ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سری لنکن ٹیم کو سپر لیگ کے 8میں سے 7میچوں میں شکست ہوئی ۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹاپ 8ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر گئی ہیں جبکہ دیگر 5ٹیمیں جون جولائی میں زمبابوے میں ہونے والا کوالیفائر کھیلیں گی،زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر میں 10ٹیمیں حصہ لیں گی

جس میں سے 5ٹیمیں آئی سی سی رینکنگ میں 8سے نیچے نمبر والی ہوں گی جبکہ 5دیگر ٹیمییں نمیبیا میں ہونے والے کوالیفائر پلے آف کی ٹاپ ٹیمیں ہوں گی،کوالیفائر میں سے 2ٹیمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا حصہ ہوں گی۔

error: Content is protected !!