انگلش کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس کے دوران مشکل میں پڑگئے
راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران مشکل میں پڑگئے
مقامی صحافی اصغرعلی مبارک کے انگلینڈ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی لپنڈی اسٹیڈیم میں دھرانے کے سوال پر مشکل میں پڑگئے اور صحافی اصغرعلی مبارک سے تین بار سوال کا تقاضا کیا حالانکہ سوال واضح تھا تاہم مناسب جواب نہ ہونے پر انہوں نے تسلی بخش جواب نہ دیا اور پریس کانفرنس ختم کر کے باہر نکل گئے
لیکن چند لمحات بعد میڈیا منیجر کے ھمراہ واپس کانفرنس ہال میں آئے اور صحافی اصغرعلی مبارک سے ہاتھ ملاتے ہوئے معذرت خواہانہ انداز میں اپنے عمل پر سوری کہا جس پر اصغرعلی مبارک نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ کھیل کا حصہ آپ ہمارے معزز مہمان ہیں آپ کو سوری کرنے کی ضرورت نہیں ،
پاکستانی عوام آپکے دورے پاکستان پر مشکور ہیں اس دوران انگلش کپتان صحافی کا ہاتھ پکڑ میڈیا سینٹر تک آ گئے پاکستان کے میڈیا نے انگلش کپتان اور صحافی اصغرعلی مبارک کے آف دی فیلڈ سپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کی
یاد رہے کہ اس پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سینٹر میں انگلش میڈیا کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مشہور انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن جو اب کرکٹ کے ماہر ہیں راولپنڈی میں 1996 کے ورلڈ کپ میچ کے دوران پریس کانفرنس میں ایک ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب اسلام آباد کی عدالت میں مقامی صحافی اصغر علی مبارک کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا۔