آسٹریلوی کرکٹ لیگ انڈر 19 سڈنی کنگروز نے جیت لی.

آسٹریلوی کرکٹ لیگ انڈر 19 سڈنی کنگروز نے جیت لی، پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ سکی

سڈنی (عبدالوحیدربانی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری آسٹریلوی کرکٹ لیگ انڈر19 2024 کا چمپئن سڈنی گنگروز بن گیا۔ فائنل میں کنگرو نے افغانستان ایگلز کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 20ویں اوور میں 130 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سڈنی کنگرو نے 131 رنز کا ٹارگٹ بآسانی 16وں اوور میں حاصل کرلیا۔

245 رنز کے ساتھ افغانستان کے جیک سمتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز جبکہ 9 وکٹوں کے ساتھ کیوی وائریئرز کے بائولر گری بہترین بائولر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ فائنل کیلئے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے

اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والےکی ٹیم پاکستانی سلطانز سیمی فائنل میں شکست کھا گئی تھی۔

اے سی ایل کے CEO ہیری سندھو کا کہنا تھا لیگ کو کامیاب کروانے کے لیے ساتھ دینے والے تمام سٹاف، مقامی انتظامیہ، اسپنسرز اور گورنمنٹ کا شکر گزار ہوں۔ ینگ کرکٹرز کے لئے یہ بہٹ بڑا پلیٹ فارم ہے۔ یہی بچے مستقبل میں عالمی سطح پر اپنے ممالک کی نمائندگی کرے گے۔

error: Content is protected !!