کومبیکس کے زیر اہتمام 17ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 کا شاندار آغاز
اسلام آباد: کومبیکس کے زیر اہتمام 17ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،
جس سے تائیکوانڈو کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ مختلف کیٹیگریز میں مقابلے جاری ہیں جن میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
چیمپئن شپ کے نتائج میں کیڈٹ اور سینئر ڈویژن کے مختلف مقابلے شامل ہیں۔ کیڈٹ ڈویژن میں -57 کلوگرام، +57 کلوگرام، گرلز -51 کلوگرام اور گرلز +51 کلوگرام کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔
جبکہ سینئر ڈویژن میں سینئر فی میل کیورگی -46 کلوگرام، سینئر پیرا میل -70 کلوگرام، سینئر پیرا فی میل -60 کلوگرام اور سینئر فی میل ٹیم کے مقابلے شامل تھے۔
میڈل تقریب کے دوران معزز مہمانوں کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سی ای او مسٹر عمر سعید، پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اظہار الحق، کوئٹہ تائیکوانڈو کے صدر نصیب اللہ بابر،
کومبیکس اسپورٹس کے سید عارف علی، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ہیڈ کوچ یوسف کرامی، اے ایچ ایم او کے سی ای او ڈاکٹر سجاد ملک اور پیرا تائیکوانڈو کے نجم خان بھی موجود تھے۔
چیمپئن شپ کے دوران شائقین کو مزید دلچسپ اور شاندار پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں گی، جبکہ کھلاڑی اپنی مہارتوں کا لوہا منوانے میں کوشاں ہیں۔