پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جوہانسبرگ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے ایک اور سنچری داغ دی۔
صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں ،انہوں نے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی، واضح رہے صائم ایوب نے پہلے ون ڈے میں 109 جبکہ دوسرے میچ میں 25 رنز بنائے تھے۔
صائم ایوب کی یہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری جبکہ اُن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔
اس کے بعد 209 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام، پھر 223 رنز پر محمد رضوان 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار بیٹنگ کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 101، محمد رضوان 53 اور بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
جنوبی افریقا کے ربادا نے 3، جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ون ڈیز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر روک دیا گیا
میچ کے رکنے سے پہلے تک پاکستان مے 3.1 اوور میں اک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اس سے قبل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ میچ کی دوسری گیند پر گر گئی۔ عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ اس میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
دوسری جانب پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کےلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔