لیول ون کوچنگ کورس کل سے شروع ہوگا ‘ چھ انٹرنیشنل خواتین کرکٹرز بھی شریک

 

لیول ون کوچنگ کورس کل سے شروع ہوگا

چھ انٹرنیشنل خواتین کرکٹرز بھی شریک

لاہور 16 نومبر، 2023:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام چار روزہ لیول ون کوچنگ کورس کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہورہا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمنز ونگ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد خواتین کرکٹرز کو پاکستانی کرکٹ کے قومی دھارے میں شامل رکھنا ہے۔

اس کورس میں 29 خواتین حصہ لے رہی ہیں جن میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز گل فیروزہ ( دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کائنات حفیظ ( ایک ون ڈے انٹرنیشنل ) رامین شمیم ( تین ون ڈے چار ٹی ٹوئنٹی ) سدرہ نواز ( 67 ون ڈے 56 ٹی ٹوئنٹی ) سکھن فیض ( دو ون ڈے انٹرنیشنل ) سیدہ عروب شاہ ( دو ون ڈے سات ٹی ٹوئنٹی ) شامل ہیں۔

اس چار روزہ کورس کی نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز عمران عباس ۔ راحت عباس شاہد محبوب اور عمر رشید کریں گے ان کے علاوہ پاکستان ویمنز ٹیم کے کوچز محتشم رشید اور محسن کمال بھی شامل ہونگے۔

کورس کے اختتام پر شرکا کو اسائنمنٹ دیے جائیں گے جنہیں تین ماہ میں مکمل کرنا ہوگا کامیاب شرکا کو لیول ون کوچنگ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

اس کورس میں کوچنگ کی بنیادی باتیں بتائی جائیں گی۔

ویمنز کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ یہ کورس خواتین کرکٹ میں موجود ٹیلنٹ کو ابھارنے اور اس کی اہمیت میں اضافے کے ضمن میں اہم مددگار ثابت ہوگا۔

یہ کورس اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خواتین کرکٹ کے لیے بہترین انفرا اسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور چاہتا ہے کہ ان کرکٹرز کو کوچنگ کے لیے درکار مہارت اور معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ کوچنگ میں اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کرسکیں

اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری انٹرنیشنل کرکٹرز بھی اس کورس میں شریک ہورہی ہیں اور ان کی شرکت سے مزید خواتین بھی کوچنگ میں قدم رکھیں گی۔

 

لیول ون کوچنگ کورس میں شریک خواتین کرکٹرز یہ ہیں۔

عنبرین جاوید ( لاہور ) آمنہ جاوید ( اسلام آباد ) اریجہ حسیب ( کراچی ) اریم برکت ( لاہور ) عائشہ بلال ( لاہور ) بشری شاہد ( لاہور ) گل فیروزہ ( ملتان ) ہادیہ فیاض ( لاہور ) حسینہ خوشبو ( پشاور ) جویریہ خان ( ملتان ) کائنات حفیظ ( لاہور ) خالدہ نذیر ( راولپنڈی ) لائبہ فاطمہ ( کراچی ) معصومہ جعفری ( کراچی ) مہوش فاطمہ ( لاہور ) مہوش ارشاد ( ملتان ) نیہا جاوید جٹ ( لاہور ) مزمل نور ( بہاولپور ) قرۃ العین ( لاہور ) رابعہ رفیع ( ملتان ) رامین شمیم ( کراچی ) سحرنذیرعباسی ( راولپنڈی ) ثانیہ اشرف ( لاہور ) شبنم ( ملتان ) سدرہ نواز ( لاہور ) سکھن فیض ( ملتان ) سیدہ عروب شاہ ( کراچی ) یسری احتشام ( کراچی ) اور زونیرہ شاہ ( کراچی )

 

 

error: Content is protected !!