کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ اور مینیجرکی کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل آصف غفور سےملاقات

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان اور مینیجر اعظم خان کی کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں کر کٹ کے فروغ اورکوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا جنرل آصف غفور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اکیڈمی کےلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایااس موقع پر جنرل آصف غفور نےکہا کہ اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ندیم عمر کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کر کٹ کے فروغ کے لئے کام کرینگے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑی بھی آگے آکر ملک کی نمائندگی کر سکیں جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فیسٹیول میچ بگٹی اسٹیڈیم پر کرانے کے لئے اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر سے بات کرینگے آخر میں معین خان اور اعظم خان نے جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا

error: Content is protected !!