دیگر سپورٹسہاکی

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کا چھٹا روز ]فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا نے مخالف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرلیں


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کے چھٹے روز ہفتہ کو فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژنز نے اپنی مخالف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرلیں

پہلے میچ میں فیصل آبادڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 1-0سے شکست دی، میچ کا واحد گول محمدعثمان نے کیا، دوسرے میچ میںگوجرانوالہ ڈویژن نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو 2-1سے ہرادیا

گوجرانوالہ کی جانب سے ارسلان علی اور ثاقب علی جبکہ ڈی جی خان کی جانب سے محمد احمد نے گول کیا،تیسرے میچ میں سرگودھا ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 4-3سے ہرایا

سرگودھا کی جانب سے ابرار ارشد،رفاقت رفیق نے ایک، ایک اور عبدالقیوم نے 2گول کئے، ملتان کی جانب سے کپتان محمد ارسل ،اکبرعلی، محمد مغیرا نے ایک ، ایک گول کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!