کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل : پی ٹی وی کے محمد شہزاد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل : پی ٹی وی کے محمد شہزاد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں۔

راولپنڈی 5 مارچ ۔ پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر49 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے روز کے کھیل کی خاص بات پی ٹی وی کے فاسٹ بولر محمد شہزاد کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پانچ روزہ نائٹ فائنل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پنک بال سے کھیلا جارہا ہے۔

پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر اسٹیٹ بینک کو پہلے بیٹنگ دی عمران بٹ اور رمیز عزیز نے اپنی ٹیم کو 87 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔رمیز عزیز پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

عمران بٹ نے 14 چوکوں کی مدد سے89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ محمد شہزاد نے کپتان عمرامین ( 6 ) فواد عالم ( صفر) کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کردیا۔

سعود شکیل کریز پر دیر سے آنے کی وجہ سے ٹائمڈ آؤٹ قرار دیے گئے اور پھر اگلی ہی گیند پر پر محمد شہزاد نے عرفان نیازی کو بھی صفر پر آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ محمد شہزاد نے 29 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ٹی وی کی پہلی اننگز میں شامل حسین 6۔امام الحق 9۔اور محمد طحہ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ کھیل ختم ہونے پر وقارحسین21 اور محمد محسن13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔نیاز خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!