
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کو 25-2024 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دئیےگئے،کنٹریکٹ پانے والوں میں اٹھارہ انڈر 19 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ایمرجنگ کیٹیگری کی 62 اور 10 قومی خواتین کھلاڑیوں نے بھی کنٹریکٹ حاصل کیا،کھلاڑیوں کے نام خواتین کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے۔
ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹر بتول فاطمہ شامل ہیں،کنٹریکٹس جولائی 2024 سے جون 2025 تک نافذ العمل ہوں گے۔ ایمرجنگ اور انڈر 19 کھلاڑیوں کو میچ فیس، یومیہ الاؤنس اور انعامی پیسوں میں حصہ ملے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی کر دی ہے، کھلاڑیوں کا اب معاوضہ چالیس ہزار روپے سے کم کر کے دس ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا،کرکٹرزکی میچ فیس تیس ہزار رو پےکم کر دی گئی ہےکرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40ہزار روپے ملتے تھے، اب 10 ہزار روپےملیں گے۔
قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں زیادہ معاوضہ مل رہا ہے، واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔



