کرکٹ

جنوبی افریقی بلے باز اینرخ کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جارہانہ جنوبی افریقی بلے باز اینرخ کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقا کے جارہانہ بلے باز اور سابق کپتان اینرخ کلاسن نےانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان اینرخ کلاسن نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

33 سالہ جارہانہ بلے باز اینرخ کلاسن نے انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں، میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے، اب مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا،۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقا کا بیج میرےلیے، اور میرے کیرئیر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔

اینرخ کلاسن نے کہا کہ کیرئیر کے پہلے دن سے ہی میرے لیے اپنے جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنا بڑے اعزاز کی بات رہی ہے، میں تمام لوگوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی آل راونڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!