فٹ بال

کلب ورلڈکپ: کرسٹیانو رونالڈو نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا

کلب ورلڈکپ: کرسٹیانو رونالڈو نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک ; پرتگال کے لیجنڈری فٹبالر اور دنیا بھر میں مقبول اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی انہوں نے خود تصدیق کر دی ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں رونالڈو نے بتایا کہ انہیں مختلف کلبز کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکشیں موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے ان تمام تجاویز کو شکریے کے ساتھ مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کا اس ایونٹ میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ 40 سالہ رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ اسی ماہ ختم ہو رہا ہے، اور چونکہ النصر ٹیم کلب ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی، اس لیے وہ ازخود بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا کے صدر کی جانب سے یہ عندیہ سامنے آیا تھا کہ اگر رونالڈو چاہیں تو وہ کسی ایسے کلب کا حصہ بن سکتے ہیں جو کلب ورلڈکپ میں کھیلنے کا اہل ہو، تاہم رونالڈو نے اس موقع پر بھی میدان میں اترنے سے انکار کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس وقت کسی نئے چیلنج کے لیے تیار نہیں۔

اس فیصلے نے جہاں ان کے مداحوں کو قدرے مایوس کیا ہے، وہیں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ رونالڈو اب اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں کھیل کے انتخاب میں خاصی سوچ بچار سے کام لے رہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!