ہاکی

انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ کےلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ کےلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

چین کے شہر دازاہو میں 3جولائی تا 13 جولائی کھیلے جانے والے انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 11 جون تا 13 جون نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے۔

بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد انڈر 18 ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری سے منیجمنٹ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

منیجمنٹ کمیٹی میں منیجر اولمپین محمد شفقت، کوچ اولمپین عمر بھٹہ، اولمپین توثیق ارشد ، انٹرنیشنل مختار احمد، اسسٹنٹ کوچ مسعود الرحمن اور ویڈیو انالسٹ سلطان اشرف شامل ہیں۔

پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق اوپن ٹرائلز میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں کو ایف آرسی اور ب فارم کی اوریجنل کاپی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز دینے کے اہل ہونگے۔ تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹس کے ساتھ شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!