والی بال

انٹرڈویژن ویمنز والی بال چیمپئن شپ:کراچی اور حیدرآباد فائنل میں جگہ بنالی

سیمی فائنل میں سکھر اور شہید بے نظیر آبادکو شکست

انٹرڈویژن ویمنز والی بال چیمپئن شپ:کراچی اور حیدرآباد فائنل میں جگہ بنالی

سیمی فائنل میں سکھر اور شہید بے نظیر آبادکو شکست،

اختتامی تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری مہمان خصوصی ہونگے

نواب شاہ /کراچی (سپورٹس لنک) دفاعی چیمپئن کراچی اور حیدرآبادڈویژن نے آل سندھ انٹر ڈویژن ویمنز والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل میچوں میں شہید بے نظیر آباد ڈویژن اور سکھر ڈویژن کو شکست کا سا منا کرنا پڑا۔صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور

صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بے نظیر آبادمحکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر انتظام جاری چیمپئن شپ بلاول اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں کھیلی جا رہی ہے

جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں شریک ہیں۔چیمپئن شپ کے فائنل اور اختتامی تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری مہمان خصوصی ہونگے

جبکہ ایڈیشنل ڈی سی بے نظیر آباد حسن ظفر، سیکشن افسر علی ڈینو گوپانگ ،ڈائرکٹر اسپورٹس اسد اسحاق،ڈی ایس او اسماعیل شاہ،ڈی ایس او شکیل احمد،ڈی ایس او وجدیو مالهی،ڈی ایس او بدین انور علی بھٹی بھی شرکت کریں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے سکھر کو 3-0سے شکست دے دی سیٹ اسکور 25-6 ,25-4 اور 25-14 رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں حیدرآباد نے شہید بے نظیر آباد کوسخت مقابلے کے بعد 1-3سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

سیٹ اسکور فاتح ٹیم کے حق میں25-11، 25-21 ، 20-25 اور 25-20 ۔رہا۔ ان میچوں کے موقع پر،پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر،

سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بے نظیر آباد اور ڈویژنل کو آرڈی نیٹر عبدالرحیم راجپوت،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری پرویز شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں لیگ میچوں کے خاتمے کے بعد کراچی،حیدرآباد،بے نظیر آباد اور سکھر نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

لیگ میچوں میں کراچی نے لاڑکانہ کو 2-0سے،حیدرآباد نے میر پور خاص کو2-0سے،شہید بے نظیر آباد نے لاڑکانہ کو2-0سے،سکھر نے میر پور خاص کو 2-0سے،کراچی نے بے نظیر آباد کو2-0سے اور حیدرآباد نے سکھر کو2-0سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!