فٹ بال

اسٹار فٹبالرکرسٹیارونالڈوکا سعودی عرب میں مزید 2سال کا معاہدہ

اسٹار فٹبالرکرسٹیارونالڈوکا سعودی عرب میں مزید 2سال کا معاہدہ

ریاض: ویب ڈیسک ; پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب سے مزید دو سال کا معاہدہ ہوگیا، جس کے بعد رونالڈو 2027 تک النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق النصر کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اگلے دو برس ہمارے ساتھ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!