پاکستان ہاکی فیڈریشن ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جو حکومت کے لیے شرمندگی کاباعث بنے، رانا مجاہد
کرکٹ پر جو پیسہ خرچہ ہورہا ہے،اس کا کسی کھیل سے کوئی موازنہ نہیں ہے،ڈی جی سپورٹس بورڈ

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جو حکومت کے لیے شرمندگی کاباعث بنے، رانا مجاہد
ہاکی فیڈریشن اپنا پرپوزل دے رہی ہے،ہم اس کو دیکھ لیں گے، ہاکی قومی کھیل ہے،
کرکٹ پر جو پیسہ خرچہ ہورہا ہے،اس کا کسی کھیل سے کوئی موازنہ نہیں ہے،ڈی جی سپورٹس بورڈ

اسلام آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے آخری ہاکی کا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا ہے،
سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا کہ نے کہا ہے کہ کل تک ایک ٹیم ل اناؤنس کریں گے جو چائنا جا کر ٹورنامنٹ کھیلے گی، رانا مجاہد نے کہا کہ خواہش ہوتی ہے کہ سپورٹس بورڈ ہر فیڈریشن کو سپورٹ کرے.
اس موقع پرڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنا پرپوزل دے رہی ہے،ہم اس کو دیکھ لیں گے.
انھوں نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے، کرکٹ پر جو پیسہ خرچہ ہورہا ہے،اس کا کسی کھیل سے کوئی موازنہ نہیں ہے.سوالات کا جواب دیتے ہوئے رانا مجاہد نے کہاکہ پی ٹی سی ایل اور یوفون ہمیں اسپانسر کررہے ہیں،
اگر وزیراعظم مدد کریں گے تو ہم آگے بڑھیں گے،انھوں نےکہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی فنڈنگ کی درخواست کردی ہے،
ڈی جی سپورٹس نے ایک سوال کے جواب میں پرو لیگ کھیلنے کے لیے 2.5 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، جو کہ سپورٹس بورڈ کی سے زیادہ ہے،ہم ان کی پرپوزل پر غور کریں گے اور ہم سے جو کچھ بھی بھی ہوسکا وہ ہم کریں گے.



