فٹ بال

فیفا کلب ورلڈ کپ، چار ٹیمیں ٹاپ 16راؤنڈ میں داخل

فیفا کلب ورلڈ کپ، چار ٹیمیں ٹاپ 16راؤنڈ میں داخل

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) انٹر میلان، مونٹیری ،فلومیننس اور بوروسیاڈورٹمنڈ کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

انٹرمیلان نے گروپ ای کے اپنے تیسرے میچ میں حریف ارجنٹائن فٹ بال کلب کی ٹیم ریور پلیٹ کو شکست دے کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ،

میکسیکو فٹ بال کلب کی ٹیم مونٹیری نے گروپ ای کے اپنے تیسرے میچ میں حریف جاپان کی کلب فٹ بال ٹیم ارووا ریڈ ڈائمنڈز کو باآسانی شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،

جرمن کلب فٹ بال ٹیم بورو سیا ڈورٹمنڈ نے اپنے گروپ ایف کے تیسرے اور آخری میچ میں سخت مقابلے کے بعد حریف جنوبی کوریا کی کلب فٹ بال ٹیم کو مات دے کر ٹاپ 16 راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!