Games

گورنر بلوچستان سے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

گورنر بلوچستان سے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ ؛ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمد شاہ دوتانی کی قیادت میں ملاقات کیا،

ملاقات میں ایسوسی ایشن کے عہدیدارن محمد اخلاص ،حماد علی، منور شاہوانی، ظفر اقبال، عبدالباری جان ودیگر بھی موجود تھے،گورنر بلوچستان کو سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بارے میں تفصیلی بریف کیا،

اور 2 جولائی ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے محرم الحرام کے بعد 13 جولائی کو بسجا کے زیراہتمام منعقد ہونے والے پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی دیا،جوکہ گورنر بلوچستان نے دعوت قبل کرتے ہوئے

پروگرام گورنر ہاوس میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سپورٹس جرنلسٹس کی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہناتھا کہ سپورٹس جرنلسٹس کی کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہے،

انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کیاہے، ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے،

بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ و کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، سپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہوگا،

اس موقع پر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹس کیلئے نیک خوہشات کا خیر مقدم کیا،

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!