کلب نیوز

ضلع مہمند تحصیل حلیم زئی شانی خیل میں جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

فائنل میچ میں مہمان خصوصی امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی تھے۔

ضلع مہمند تحصیل حلیم زئی شانی خیل میں جاری امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا.

فائنل میچ میں مہمان خصوصی امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی تھے۔

مہمان خصوصی نے ونر ٹیم ، رنر آپ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

اس موقع پر، امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی نے اپنے خطاب میں کھیل کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کو امن و اتحاد کے قیام کے لیے کھیل کو ایک ذریعہ بنانے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے، بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتا ہے۔

علاقائی سطح پر اس طرح کے ایونٹس کے ذریعے نوجوانوں کے اندر مثبت سوچ اور امن کا پیغام دینے کا موقع ملتا ہے
اخر میں شرکاء کو 18 جولائی امن پاسون میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر مولانا محب اللہ، مولانا وحید اللہ ، قاری نور اللہ ، خان افغان کے علاوہ نوجوانان اور علاقے کے غیور عوام شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!