Games

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ ہلک ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ ہلک ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

واشنگٹن: ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ’’ہلک ہاگن‘‘ 71 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہلک ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔

ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے ایک گھر میں بھیجا گیا۔

میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہلک ہاگن کے نام سے ہوئی۔

ہانگ کا اصل نام ’’ٹیری جین بولیا‘‘ تھا جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ ہلک ہاگن نے ریسلنگ کے کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!