کرکٹ

ایشیا کپ 2025ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

ایشیا کپ 2025ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

 ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بالآخر ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اب یہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلا جائے گا، جہاں ایشیائی ٹیمیں چمپیئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔ البتہ، ٹورنامنٹ کے میچز کا مکمل شیڈول کچھ دن بعد جاری کیا جائے گا۔

اس اعلان سے قبل کرکٹ سے جڑی ایک معروف ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات طے کیےجا چکے ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شیڈول منظرِ عام پر آ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے کچھ مزید وقت مانگا تھا۔

رواں سال کا ایشیا کپ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہوگا اور اس کی ونڈو پہلے ہی 10 سے 28 ستمبر کے درمیان مختص کی جا چکی ہے۔ اب جب کہ تاریخیں فائنل ہو چکی ہیں، کرکٹ شائقین بے صبری سے میچز کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کا حق پہلے بھارت کے پاس تھا، لیکن پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کے بھارتی فیصلے کے بعد پاکستان نے بھی دو ٹوک کہہ دیا کہ وہ اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ اس پس منظر میں ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات منتقل ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

کرکٹ کے شوقین افراد کیلنڈرز سنبھال لیں، کیونکہ ستمبر میں کرکٹ کا بخار ایک بار پھر پورے عروج پر ہوگا!

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!