انڈر 19والی بال چیمپئن شپ ،پاکستان کی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

انڈر 19والی بال چیمپئن شپ ،پاکستان کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی
اسلام آباد ; ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی جیت کی ہیٹرک مکمل ہوگی ، گرین شرٹس ترکیہ کو تین صفر سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
ازبکستان میں جاری ایونٹ میں تیسرے پول میچ میں گرین شرٹس نے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ترکیہ کو پچیس سترہ، پچیس انیس، پچیس انیس سے شکست دی ،
میچ میں پاکستانی پلیئرز محمد سعود نے 16 اور محمد یحیی نے 14 پوائنٹس کئے ۔ ایونٹ میں پاکستان نے پول راؤنڈ میں مزید دو پول میچز کھیلنے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چودھری محمد یعقوب نے کہا کہ ترکیہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ جیت پاکستان میں والی بال کے بڑھتے ہوئے معیار کا ایک اور ثبوت ہے ۔
ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں شاندار مہارت، نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ۔
عالمی سطح پر ٹاپ 16 کیلئے کوالیفائی کرنا صرف ٹیم کی فتح نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے ۔



