والی بال

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ ; ارجنٹینا نے پاکستان کو ہرادیا

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ ; ارجنٹینا نے پاکستان کو ہرادیا

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کے بعد پاکستان کو اپنے پانچویں گروپ میچ میں ارجنٹائن کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کا اسکور کچھ یوں رہا: 24-26، 25-18، 25-21، 16-25، 15-11۔

اگرچہ پاکستان کو ایونٹ میں پہلی شکست ہوئی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ سیٹ اوسط کی بنیاد پر گروپ میں سرفہرست ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل اپنے تمام چار میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

گرین شرٹس پہلے ہی راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، اور اب ناک آؤٹ مرحلے میں ان کا مقابلہ پول سی میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اب تک متاثر کن رہی ہے، اور شائقین کو امید ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!