گلوبل تائیکوانڈو ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے 12 تمغے اپنے نام کر لیے

گلوبال تائیکوانڈو کے ورلڈ چمپئن شپ ; پاکستان نے 1 گولڈ، 6 سلور اور 5 برونز میڈلز اپنے نام کیے۔
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) دبئی کے جزیرہ الائین میں ہونے والی گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔
25 ممالک کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان نے 1 گولڈ، 6 سلور اور 5 برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ اس کامیابی میں پشاور کے مسعود آفریدی اور باہمت خواتین کھلاڑیوں کا نمایاں کردار رہا۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں 25 ممالک نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مسعود آفریدی نے کی،
جنہوں نے نہ صرف پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن منظم طریقے سے چلا رہے ہیں بلکہ خوکوبھی فٹ رکھاہواہے جنہوں نےشاندار پرفارمنس کے ساتھ 82 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا پرچم بلند کیا۔
مسعود آفریدی نے فائٹ مقابلوں میں آرمینیا اور روس کو شکست دینے کے بعد فائنل میں امریکا کے کھلاڑی کو مات دی۔ پاور بریکنگ ایونٹ میں انہوں نے ایک سلور اور ایک برونز میڈل بھی حاصل کیا۔
پاکستانی ٹیم میں شامل تین باصلاحیت خواتین نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، قومی کھلاڑیو۔اقرا وکیل (64 کلوگرام) نے فائٹ میں سلور میڈل اور پیٹرنز میں دو براونز میڈلز جیتے۔
سناء آفریدی (60 کلوگرام) نے فائٹ میں سلور اور پیٹرنز میں دو برونز میڈلز حاصل کیے۔ خنصہ ایوب (64 کلوگرام) نے فائٹ میں سلور اور پیٹرنز میں دو سلور میڈلز جیتے۔
پاکستان نے مجموعی طور پر 1 گولڈ، 6 سلور اور 5 برونز میڈلز جیتے۔ اس کامیابی پر مسعود آفریدی نے کہا کہ یہ سب اللہ کے فضل، کھلاڑیوں کی محنت اور اسپانسرز کے تعاون سے ممکن ہوا۔
خصوصی شکریہ آئی جی ایف سی نارتھ انجمن ریاض اور بریگیڈیئر محمد شعیب کو جنہوں نے قیمتی تعاون فراہم کیا۔



