دیگر سپورٹس

پاکستان کی کم عمر اور باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کی کم عمر اور باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے

معرکہ حق کامیابی ننھی فاطمہ نے اپنا چٹھا عالمی ریکارڈ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے نام کر دیا فاطمہ نسیم کو پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے

پاکستان کی بیٹی گیارہ سالہ فاطمہ نسیم بھارت کو 4 مرتبہ شکست دے چکی فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کیا

فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ایمیل جاری کردی ورلڈ ریکارڈ ویب سائیٹ پر بھی اڈیٹ کردیا گیا.

فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250 مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا

واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4 مرتبہ بھارت کی منجھی ہوئ مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیں.

فاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گورنر سندھ ۔وزیر اعلی سندھ ۔اور وزیر اعظم پاکستان سے ملنے کی خواہش مند ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!