دیگر سپورٹس

پشاور ; گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہریانہ بالا نے رسہ کشی ٹرافی اپنے نام کرلی

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہریانہ بالا نے رسہ کشی ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے‘فائنل میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہریانہ بالا نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈبگری گیٹ کو تین صفر سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی

اس موقع پرمہمان خصوصی انسٹرکٹر فزیکل ایجوکیشن سمیع اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن سید اصغر علی شاہ‘ کلیم اللہ محسود‘

سیکرٹری جنرل نوید اختر‘ڈپٹی سیکرٹری خورشید اقبال‘محمد الیاس آفریدی‘ سجاد خان‘ محمد یونس ایس پی ای ٹی اوررسہ کشی ایسوسی ایشن کے چیئرمین تاج محمد خان بھی موجود تھے

‘مقابلوں میں گورنمنٹ کے 55 سکولوں نے حصہ لیا جو ستائیس اکتوبر سے شروع ہوئے اور گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے

اس سے قبل سیمی فائنل میں جی ایچ ایس ڈبگری نے جی ایچ ایس سردار گڑھی کو دو ایک اور دوسرے سیمی فائنل میں جی ایچ ایس ہریانہ بالا نے جی ایچ ایس سٹی نمبر ٹو کو تین صفر سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔،

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مقابلے منعقد کروانے میں تعاون کیا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!