کرکٹ

دورۂ انگلینڈ : پاکستان شاہینز کا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا

دورۂ انگلینڈ : پاکستان شاہینز کا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا

علی زریاب کی سنچری

کینٹربری 5 اگست۔ پاکستان شاہینز اور ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ایم سی سی ینگ کرکٹرز الیون کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے آخری دن پاکستان شاہینز نے اپنی دوسری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

اذان اویس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شامل حسین اور علی زریاب نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 142 رنز کا اضافہ کیا۔ علی زریاب نے 100 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔

شامل حسین ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد سلیمان 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 183 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح پاکستان شاہینز کو پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی پہلی اننگز میں فیروز خوشی نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سٹورٹ وان ڈر مروو نے 41 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے آف سپنر مبصر خان سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے59 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہران ممتاز اور موسی خان نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!