دیگر سپورٹس

کراچی ; نیا ناظم آباد میں جشن معرکہ حق آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

مہمان خصوصی سی ای او عبدالصمد حبیب نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا

نیا ناظم آباد میں جشن معرکہ حق آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

مہمان خصوصی سی ای او عبدالصمد حبیب نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا

پہلے روز ڈاج بال اور ٹیبل ٹینس کے میچز ہوئے ، ایونٹ چودہ اگست تک جاری رہیں گے

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) نیا ناظم آباد میں جشن معرکہ حق آزادی اسپورٹس فیسٹیول مقابلوں کا آغاز ہوگیا ۔ نیا ناظم آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالصمد حبیب نے ربن کاٹ کر ڈاج بال اور ٹیبل ٹینس مقابلوں کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صمد حبیب کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد میں کھیلوں کا بہترین انفرا اسٹرکچر قائم کیا گیا ہے ۔ اسپورٹس فیسٹیول میں شامل اٹھارہ کھیلوں کی سہولیات کھلاڑیوں کو حاصل ہوں گی.

ایونٹ میں نیا ناظم آباد جمخانہ کے اراکین کے ساتھ پورے شہر بسے نوجوان حصہ لے سکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین ہمارے آباؤ اجداد کی قربانی کے سبب قائم ہوا ۔

نوجوانوں نے اس ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جش معرکہ حق آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا گرینڈ ایونٹ تیرہ اگست کی شام کو کرکٹ ٹورنامنٹ اور میوزیکل کنسرٹ کے طور پر منعقد ہوگا۔

جبکہ پرچم کشائی اور تقریب تقسیم انعامات چودہ اگست کو ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ اور سی ای او این ااین ایم سی سعید احمد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سینیئر منیجر جمخانہ راحیل کریم، منیجر اسپورٹس محمد آصف اور سینئر منیجر مارکیٹنگ احمر رضوی سمیت آفیشلز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!