فٹ بال
فیفا نے ویمن فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ویمن فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں 3 درجہ ترقی ہوئی، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 154 ویں پوزیشن پر آگئی،
ٹیم اس سے پہلے 157 ویں نمبر پر تھی، پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 950 سے بڑھ کر 1007 ہوگئے۔ فیفا ویمن فٹبال رینکنگ میں سپین پہلے نمبر پرہے،
امریکی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، سویڈن کی تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن اور انگلینڈ ایک درجہ ترقی سے چوتھے نمبر پرآ گیا۔۔



