سائیکلینگ
یوم آزادی کی خوشی میں لاہور میں سائیکل ریلی کا انعقاد


یوم آزادی کی خوشی میں لاہور میں سائیکل ریلی
جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور کے تعاون سے لاہور میں خواتین اور مردوں کی سائیکل ریلی کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا۔
کوچنگ سنٹر کی ڈائریکٹر محترمہ نورش صباح نے بھی دوسرے سائیکل سواروں کے ساتھ سائیکل چلا کر ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سائیکلنگ ویلڈروم پر اختتام پذیر ہوئی۔
یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، پنجاب سائیکلنگ کی سیکرٹری محترمہ ماہم طارق نے یوم آزادی کا کیک رسمی طور پر کاٹا۔
میس نورش ڈائریکٹر کوچنگ سنٹر لاہور کی جانب سے ریس میں حصہ لینے والے تمام سائیکلسٹوں میں شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے جس سے ایونٹ کا ایک یادگار اختتام ہوا۔



