دیگر سپورٹس

تیر اندازی میں تاریخ رقم،صنوبر او اریب نے پاکستان کے لئے پہلا بین الاقوامی میڈل جیت لیا

ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں سلور اور برانز میڈ لز حاصل کئے

تیر اندازی میں تاریخ رقم،صنوبر او اریب نے پاکستان کے لئے پہلا بین الاقوامی میڈل جیت لیا

ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں سلور اور برانز میڈ لز حاصل کئے،

فیڈریشن حکام کی مبارک باد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی تیر اندازوں صنوبر امین اور اریب حسین نے پاکستان آرچری میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ ایشین چیلنج آرچری چمپئن شپ میں پاکستا ن کے لئے سلور اور برانز میڈلز حاصل کئے جو کہ ایشیا کی سطح پر تیر اندازی میں پاکستان کے لئے اولین میڈلزبھی ہیں۔

پاکستان کے واحد یو ایس آرچری لیول فور کوچ اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی بطور ٹیم کوچ اور منیجر ٹیم کے ساتھ تھے جن کی کوچنگ میں پاکستان کے لئے تاریخ میں پہلی بار تیر اندازی میں سلور اوربرانز میڈل پاکستان نے حاصل کیا۔

ورلڈآرچری ایشیا جوائنٹ ٹریننگ کے زیر اہتمام کوریا کے شہر انچیون میں کھیلی گئی ڈبلیو اے اے ایشین چیلنج آرچری چمپئن شپچیمپئن شپ میں پاکستان کے قومی تیر اندازو ں صنوبر امین اور اریب حسین نے شرکت کی تھی۔

قومی نیشنل جونیئر گولڈ میڈلسٹ صنوبر امین نے ویمنز ٹیم ایونٹ میں سلور جبکہ اریب حسین صدیقی نے مینز ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔چیمپئن شپ میں ایشیا کے17ممالک کے80سے زائدتیرانداز شریک تھے۔

پاکستا ن آرچری فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) صدف اکرام اور سیکریٹری جنرل ذوالفقار بٹ،سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر میڈم ثنا علی چیئر مین امتیاز احمد شیخ،خازن ماہ جبیں،

ہیڈآف ٹیکنیکل کمیٹی سندھ آرچری ڈاکٹر ضیا الاسلام اور دیگر نے قومی کوچ اعجاز علی اور تیر اندازوں صنوبر امین اور اریب حسین کو اس شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

چیمپئن شپ کے علاوہ قومی تیر اندازوں نے ایشین لیول پر منعقدہ مشترکہ ٹریننگ کیمپ میں بھی شرکت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!