کرکٹ

پاک جنوبی افریقہ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی.

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سیریز کے خلاف سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے، کرکٹ جنوبی افریقہ کی ریکی ٹیم نے بھی ان تینوں وینیوز کا دورہ کیا تھا۔

لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر لاہور میں ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر راولپنڈی میں ہو گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 28 اکتوبر تا یکم نومبر تک ہوں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی، جبکہ باقی لاہور میں ہوں گے۔فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ سکواڈ اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!