دیگر سپورٹس

پینتھرز کلب نے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

پینتھرز کلب نے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

اسلام اباد (نوازگوھر) پینتھرز کلب نے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر (ر) عامر کیانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

چیمپین شپ کی فاتح ٹیم کو گولڈ میڈلز کے ساتھ 25ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ رنرز اپ ٹیم کو سلور میڈلز دئیے گئے۔

گزشتہ روز چیمپین شپ کے مقابلے لیژر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام اباد میں کھیلے گئے جس میں چھ کلبوں نے حصہ لیا۔

پینتھرز ٹیم نے فائنل میچ میں اسکورپینز کلب کو 50 پنز کی برتری سے شکست دی۔ پینتھرز کلب کی ٹیم میں رانا افضل، مصطفیٰ، اویس، مریم اور آئمہ شامل تھی۔ رنرز اپ ٹیم اسکورپینز کلب میں جنید شفیق، سعد، مناہل اور عیشال شامل تھی۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے نچلی سطح پر چیمپئن شپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد نوجوان لڑکوں، لڑکیوں کو تیار کر کے قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروانا ہے۔

اس چیمپئن شپ میں یونیورسٹیوں کی دو لڑکیوں اور دو لڑکوں پہ مشتمل کلب بنائے گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!