ڈی جی پی ایس بی کی نور زمان کو نیش کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد

ڈی جی پی ایس بی کی نور زمان کو نیش کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیرزادہ نے پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان کو کینیڈا کے شہر لندن میں منعقدہ نیش کپ 2025 کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ نور زمان کی مصر کے مصطفیٰ السیرتی کے خلاف شاندار فتح نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں کس قدر صلاحیت موجود ہے۔
یاسر پیرزادہ نے کہا کہ "نور زمان کی شاندار کارکردگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی محنت، لگن اور عزم اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان میں اسکواش کا مستقبل نہایت روشن ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے تسلسل کے ساتھ وہ ہمارے عظیم اسکواش لیجنڈز کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کا پرچم بین الاقوامی سطح پر مزید بلند کریں گے۔”



