کرکٹ

ایشیا کپ فائنل، دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری

دبئی (آئی پی ایس) کرکٹ ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا ؟ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کا بڑا میلہ آج دبئی کے میدان میں سجے گا ۔ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین کو 3 گھنٹے پہلے پہنچنے، ٓتش گیر مادہ، ہتھیار، تیزدھارآلے، متنازع بینرز، سیاسی جھنڈے لانے پر پابندی ہوگی۔

ایڈوائزری کے مطابق نسلی جملے بازی اورگالی گلوچ پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 30 ہزاردرہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں دونوں ملک مدمقابل ہوں گے ۔

ایک طرف پاکستان کی اِن فارم بولنگ تو دوسری جانب بھارت کی جاندار بیٹنگ کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!