قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ; چیلنجرز اور کانکررز کی کامیابی

قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ۔ چیلنجرز اور کانکررز کی کامیابی۔
کراچی 28 ستمبر۔ قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچوں میں چیلنجرز اور کانکررز نے کامیابی حاصل کی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم میں چیلنجرز نے سٹارز کو6 وکٹوں سے ہرادیا۔
سٹارز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19 اعشاریہ3 اوورز میں 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عریشہ انصاری نے 23 رنز بنائے۔ افشین خان نے13 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں چیلنجرز نے 14 اعشاریہ 3 اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ ملکہ سوہانی نے28 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے۔
افشین خان پلییئر آف دی میچ قرار پائیں۔
اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کانکررز نے سٹرائیکرز کو11 رنز سے ہرادیا۔
سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر113 رنز بنائے۔صبیحہ نور نے36 رنز سکور کیے۔سنیعہ افسر نے23 رنز بنائے۔ نرجیس بی بی نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سٹرائیکرز کی ٹیم 102 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سنیعہ رشید نے 31 رنز بنائے۔عدیہہ نور نے 9 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیعہ افسر نے8 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیعہ افسر پلیئر آف دی میچ رہیں



