نیشنل گیمز: حیدرآباد،میر پور خاص اور بے نظیرآباد ڈویژن کے اسکواش ٹرائلز کا اعلان

نیشنل گیمز: حیدرآباد،میر پور خاص اور بے نظیرآباد ڈویژن کے اسکواش ٹرائلز کا اعلان
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن نے35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں حیدرآباد،میر پور خاص اور بے نظیرآباد ڈویژن کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حیدرآباد،میر پور خاص اور بے نظیرآباد ڈویژن کے تمام مینز اور ویمنز اسکواش کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسکواش ٹرائلز منگل، 16اکتوبر کوپبلک اسکول حیدرآباد کے اسکوا ش کورٹس میں صبح 10بجے سے منعقد ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق، ان ٹرائلز میں سے چارمرد اور 4 خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کراچی میں ہونے والے فائنل ٹرائلزمیں حصہ لیں گے، جہاں نیشنل گیمز کے لیے سندھ کی اسکواش ٹیموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند حیدرآباد،میر پور خاص اور بے نظیرآباد ڈویژن کے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی انٹریزکی تصدیق 15اکتوبر کی رات 9 بجے تک نوید رحمان، سیکریٹری سندھ اسکواش ایسوسی ایشن،
قبال میمن سیکریٹری حیدرآباد ڈویژن اسکوا ش ایسوسی ایشن،ریحان شیخ انچارچ پبلک اسکول حیدرآباداورشبیر گل ایس وی پی حیدرآباد اسکواش ایسوسی ایشن کے واٹس اپ نمبرز پر کردیں۔
یہ ٹرائلزحیدرآباد ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیے جائیں گے جبکہ حیدرآباد،میر پور خاص اور بے نظیر آبادکے ڈی ایس اوز ان ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔
تمام بیرون شہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری الاؤنس/کرایہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے قواعد کے مطابق دیا جائے گا۔



