ہاکی

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے اسکور کیے، تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیم اب اپنا اگلا میچ 17 اکتوبر کو مضبوط حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی جونیئر ٹیم نے بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 3-3 گول سے میچ برابر کیا تھا۔

ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اگلا میچ ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!