نیشنل گیمز:سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے ممکنہ آرچری کھلاڑیوں کا اعلان
تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا،سید اعجاز علی

نیشنل گیمز:سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے ممکنہ آرچری کھلاڑیوں کا اعلان
تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا،سید اعجاز علی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز 2025 میں شرکت کرنے والی سندھ کی مرد و خواتین آرچری ٹیموں کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاہے۔
کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اسپورٹس کمپلیکس کے آرچری ایرینا میں منعقد ہوئے جس میں سندھ بھر سے ڈویژنل ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
ٹرائلز کے موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیازاحمد شیخ،صدر محترمہ ثنا علی،سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی،ڈی ایس او ایسٹ اسماعیل شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
اعلان کردہ مینز ٹیم میں اریب حسین، حسن احمد، معاذ مقصود، عمر خان، تحسین علی اور میثم زیدی شامل ہیں جبکہ سعد حسن منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔
خواتین کی ٹیم میں صنوبرامین، بتول فاطمہ، عروبہ مہتاب، ہدیٰ سید، شہلا انجم اور سروش جنید شامل ہیں جبکہ مریم فاطمہ منیجر ہونگی۔۔نیشنل گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم نومبر سے KMC رینج کراچی میں شروع ہوگا۔
کیمپ کی نگرانی یو ایس لیول فورآرچی کوچ سید اعجاز علی بطور کیمپ کمانڈنٹ کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچ حافظ اسد اور کیمپ کوآرڈینیٹر فائزہ حبیب کھلاڑیوں کی تربیت و رہنمائی کے فرائض انجام دیں گے۔
سید اعجاز علی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے اور سندھ کے چھ بہترین مینز اور ویمنز تیر اندازوں کا انتخاب کیا ہے،
کیمپ میں منتخب کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنا ہوگی اور اپنے پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا،کیمپ کی کارکر دگی کی بنیاد پر نیشنل گیمز کے لئے چار مینز اور چار ویمنز کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیکی مہارت اور گیم ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا ئے گی تاکہ نیشنل گیمز میں سندھ کے تمام تیر انداز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔



