والی بال

نیشنل گیمز کے لئے سندھ کی ویمنز والی بال ٹیم کے حتمی ٹرائلز کا انعقاد

ڈائرکٹر اسپورٹس اسد اسحاق،ایس اوعلی ڈنو گوپانگ،ڈی ایس او اسماعیل شاہ نے ٹرائلز دیکھے

نیشنل گیمز کے لئے سندھ کی ویمنز والی بال ٹیم کے حتمی ٹرائلز کا انعقاد

ڈائرکٹر اسپورٹس اسد اسحاق،ایس اوعلی ڈنو گوپانگ،ڈی ایس او اسماعیل شاہ نے ٹرائلز دیکھے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز 2025کے لئے سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں فائنل ٹرائلز کاکامیابی سے اختتام ہو گیا۔

سندھ یوتھ کلب میں منعقدہ فائنل ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژنز کے منتخب کردہ مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی جن کا انتخاب سندھ کے تمام ڈویژن زلاڑکانہ،سکھر،میر پور خاص،حیدرآباد،سکھر اور کراچی میں ٹرائلز کے بعدکیا گیا تھا۔

فائنل ٹرائلز کے موقع پرڈائرکٹر اسپورٹس ڈاکٹر اسد اسحاق،ایس او علی ڈنو گوپانگ اورڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اسماعیل شاہ نے سندھ یوتھ کلب کا دورہ کیا،سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعود،شہباز باجوہ،شافعہ،رمیز راجا اور دیگر بھی موجود تھے،

ڈائرکٹر اسپورٹس اسد اسحاق نے ٹرائلز دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی والی بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،

سندھ والی بال ایسوسی ایشن اس کھیل کی ترقی و ترویج اور کھلاڑیوں کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے مجھے قوی امید ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

بعد ازاں سندھ کی ویمنز والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور تربیتی کیمپ کا اعلان کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!